LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
محسن نقوی اور ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے تعاون پر اتفاق وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن لاہور ہائیکورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پرچم لہرایا سپریم کورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی پرچم لہرایا بھارت نے مقبوضہ وادی میں تمام اختیارات ایک لیفٹیننٹ گورنر کو دیئے ہوئے ہیں: چیف جسٹس آزاد کشمیر آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول، امریکی اعلانات حقیقت نہیں: ایرانی کمانڈر حکومتی ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زیادہ پیٹرولیم لیوی وصول گوگل کا یومِ آزادی پر پاکستان کو خوبصورت ڈوڈل کے ذریعے خراجِ تحسین پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت صدر آزاد کشمیر کا کشمیریوں کی جدوجہد اور پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت 14 اگست محض جشن کا دن نہیں بلکہ اپنے قومی عہد کی تجدید کا دن ہے، سہیل آفریدی صدر نے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی امریکی صدر ٹرمپ کا درآمدی ڈرونز پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

رجب بٹ کا سالگرہ پر مبینہ طور پر سابق اہلیہ کو ہتک عزت کا نوٹس

Web Desk

13 August 2026

معروف پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ نے مبینہ طور پر اپنی سابق اہلیہ ایمان فاطمہ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ہتکِ عزت اور بیٹے کی کسٹڈی سے متعلق قانونی نوٹسز بھجوا دیے ہیں۔ اس بات کا انکشاف ایمان فاطمہ نے اپنے بھائی عون شیخ کے ایک وی لاگ کے دوران کیا، جہاں تحائف کھولتے ہوئے انہوں نے طنزاً کہا کہ انہیں سالگرہ پر کچھ ‘پیارے تحائف’ بھی ملے ہیں جن میں ایک ہتکِ عزت کا نوٹس اور بیٹے کیوان کی کسٹڈی کا نوٹس شامل ہے۔ تا حال رجب بٹ کی جانب سے ان نوٹسز کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

یاد رہے کہ رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی شادی 2024ء میں ہوئی تھی اور ستمبر 2025ء میں ان کے ہاں بیٹے کیوان سلطان کی پیدائش ہوئی۔ تاہم بعد ازاں دونوں میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے اور رجب بٹ نے ایمان کو طلاق کا نوٹس بھیج دیا تھا، جس کے بعد دونوں خاندانوں کے درمیان تلخ کلامی کا سلسلہ سوشل میڈیا پر چلتا رہا۔ اگرچہ جولائی 2026ء میں صلح کی افواہیں سامنے آئی تھیں، مگر رجب بٹ نے ٹک ٹاک لائیو پر واضح کر دیا تھا کہ طلاق حتمی ہے اور وہ صرف اپنے بیٹے کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ یوٹیوب پر تقریباً 90 لاکھ اور انسٹاگرام پر 29 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والے رجب بٹ اور ان کی سابق اہلیہ کی علیحدگی کا معمہ ایک بار پھر قانونی موڑ اختیار کر گیا ہے۔