LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ

حکومتی ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زیادہ پیٹرولیم لیوی وصول

Web Desk

14 August 2026

مالی سال 26-2025 کے دوران ملک میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولیاں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچتے ہوئے ریکارڈ 1567 ارب 45 کروڑ روپے درج کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ وصولی حکومت پاکستان کے مقررہ ہدف کے ساتھ ساتھ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے لگائے گئے تخمینے سے بھی نمایاں طور پر زیادہ رہی ہے۔ اس کے علاوہ ‘کلائمیٹ سپورٹ لیوی’ کی مد میں 50 ارب 16 کروڑ روپے کی رقم الگ سے وصول کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 26-2025 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 347 ارب 24 کروڑ روپے کا بھاری اضافہ دیکھا گیا، جو کہ 1468 ارب روپے کے سرکاری ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زیادہ ہے۔ اسی طرح یہ وصولی آئی ایم ایف کے 1546 ارب روپے کے تخمینے سے بھی 21 ارب روپے زائد رہی۔ یاد رہے کہ مالی سال 25-2024 میں لیوی وصولی 1220 ارب 21 کروڑ روپے، مالی سال 24-2023 میں 1019 ارب روپے اور مالی سال 23-2022 میں صرف 580 ارب روپے تھی۔ ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 77 روپے 28 پیسے فی لیٹر کے حساب سے لیوی وصول کی جا رہی ہے، جبکہ دونوں فیول پر 5، 5 روپے فی لیٹر کلائمیٹ سپورٹ لیوی اضافی طور پر عائد ہے۔