صدر نے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی
Web Desk
14 August 2026
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے ارسال کی گئی متعدد اہم سمریوں کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ صدرِ مملکت نے ملک کی حفاظت اور خدمات کے اعتراف میں مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے 1,172 اہلکاروں کو اعلیٰ فوجی اعزازات دینے کی منظوری دی، جبکہ مختلف سول شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے شہریوں کو بھی قومی اعزازات سے نوازنے کی منظوری دی ہے۔
اس کے علاوہ صدر زرداری نے پارلیمانی امور کی انجام دہی کے لیے 17 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس شام 6 بجے طلب کرنے کی منظوری بھی دی۔ یومِ آزادی اور عید میلاد النبی ﷺ کے مبارک موقع پر انسانی ہمدردی کے تحت صدر مملکت نے اہل قیدیوں کی سزاؤں میں 100 روز کی خصوصی معافی کا بھی اعلان کیا ہے، جس کی سمری کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
گنجائش ختم! خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں ہے: محسن نقوی
10 October 2026
بیرسٹر گوہر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات؛ وزیراعظم سے گفتگو اور خیبر پختونخوا صورتحال پر تبادلہ خیال
10 October 2026
وزیراعظم اور مولانا ملاقات، خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اختلافات سامنے آگئے
10 October 2026
حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کے لئے اہم پیش رفت
10 October 2026
اسحاق ڈار کا وزیر خارجہ مالدیپ سے، صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں پر تبادلہ خیال
10 October 2026
ایکنک کا ملک بھر میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کا فیصلہ
10 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب
10 October 2026
خیبرپختونخوا بارے ایوان صدر میں ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
10 October 2026