آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول، امریکی اعلانات حقیقت نہیں: ایرانی کمانڈر
Web Desk
14 August 2026
ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ (IRGC Navy) کے کمانڈر ریئر ایڈمرل علی عظمائی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمتِ عملی کے اعتبار سے اہم ترین آبی گزرگاہ ‘آبنائے ہرمز’ مکمل طور پر بند ہے اور اس کے ذریعے ہونے والی تمام تر بحری نقل و حرکت پر ایران کا پورا کنٹرول قائم ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ہونے والی کوئی بھی کارروائی پاسدارانِ انقلاب کی نظروں سے اوجھل نہیں ہو سکتی، اور اصل حقیقت کو امریکی حکام کے زبانی بیانات کی بجائے زمین پر موجود صورتِ حال سے دیکھنا چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکا اس سے قبل آبنائے ہرمز پر کنٹرول اور اسے کھلی گزرگاہ قرار دینے کا دعویٰ کرتا رہا ہے، جبکہ ایران کا مؤقف ہے کہ اس کی واضح اجازت کے بغیر کوئی بھی جہاز یہاں سے گزر نہیں سکتا۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف کی جانے والی ایک مجوزہ زمینی کارروائی کی سازش کو ابتدا ہی میں ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی فوجی یونٹس نے مقامی فورسز کی مدد سے مختلف سمتوں سے ہونے والے اس منصوبہ بند زمینی حملے کو پسپا کر دیا ہے۔ ابراہیم عزیزی نے عزم ظاہر کیا کہ امریکا کو اس وقت تک نہیں بخشا جائے گا جب تک اسے مکمل طور پر شکست نہیں ہو جاتی اور ایران اپنے مقاصد کی تکمیل تک امریکا کا پیچھا کرتا رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
محسن نقوی اور ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے تعاون پر اتفاق
14 August 2026
وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی
14 August 2026
ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام
14 August 2026
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
14 August 2026
لاہور ہائیکورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پرچم لہرایا
14 August 2026
سپریم کورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی پرچم لہرایا
14 August 2026
بھارت نے مقبوضہ وادی میں تمام اختیارات ایک لیفٹیننٹ گورنر کو دیئے ہوئے ہیں: چیف جسٹس آزاد کشمیر
14 August 2026
حکومتی ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زیادہ پیٹرولیم لیوی وصول
14 August 2026