LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
محسن نقوی اور ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے تعاون پر اتفاق وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن لاہور ہائیکورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پرچم لہرایا سپریم کورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی پرچم لہرایا بھارت نے مقبوضہ وادی میں تمام اختیارات ایک لیفٹیننٹ گورنر کو دیئے ہوئے ہیں: چیف جسٹس آزاد کشمیر آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول، امریکی اعلانات حقیقت نہیں: ایرانی کمانڈر حکومتی ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زیادہ پیٹرولیم لیوی وصول گوگل کا یومِ آزادی پر پاکستان کو خوبصورت ڈوڈل کے ذریعے خراجِ تحسین پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت صدر آزاد کشمیر کا کشمیریوں کی جدوجہد اور پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت 14 اگست محض جشن کا دن نہیں بلکہ اپنے قومی عہد کی تجدید کا دن ہے، سہیل آفریدی صدر نے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی امریکی صدر ٹرمپ کا درآمدی ڈرونز پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

گوگل کا یومِ آزادی پر پاکستان کو خوبصورت ڈوڈل کے ذریعے خراجِ تحسین

Web Desk

14 August 2026

عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی اور مقبول ترین سرچ انجن گوگل (Google) نے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر ارضِ پاک کو ایک منفرد اور خوبصورت ڈوڈل کے ذریعے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ 14 اگست 2026ء کے روز پاکستان میں گوگل کا ہوم پیج کھولنے والے صارفین کو معمول کے رنگین لوگو کے بجائے پاکستان کے قومی پرچم کے سبز و سفید رنگوں سے مزین خصوصی آرٹ ورک دکھائی دے رہا ہے، جس نے ڈیجیٹل دنیا میں بھی جشنِ آزادی کے رنگ بھر دیے ہیں۔

گوگل کی جانب سے ہر سال دنیا کے مختلف ممالک کے قومی دنوں، تاریخی واقعات اور جلیل القدر شخصیات کی یاد میں اپنے روایتی لوگو کو ایک خاص فنپارے میں تبدیل کرنے کی روایت جاری ہے۔ پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر بھی یہ سلسہ برسوں سے جاری ہے، جہاں ماضی میں پاکستان کے تاریخی مقامات، قدرتی حسن، ثقافت اور فنِ تعمیر پر مبنی ڈوڈلز پیش کیے جاتے رہے ہیں۔ رواں سال کا ڈوڈل قومی پرچم کی تھیم پر بنایا گیا ہے جو عالمی سطح پر پاکستان کی سبز و سفید شناخت کو نمایاں کرتا ہے۔