LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ عالمی حکمت عملی ناگزیر: مراد علی شاہ پاسداران انقلاب کا قشم کے جنوب میں امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ بلاول بھٹو سے صوبائی وزیر مذہبی امور، سینیٹر ضمیر گھمرو اور قائم علی شاہ کی ملاقاتیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بری امام ہاؤس سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کر دیا سرکاری اداروں کو خودکفیل بنانے کیلئے مؤثر نظام لانا چاہتے ہیں: فیصل کریم کنڈی بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس صاحبان کے نام خط حقائق کے منافی اور دراصل این آر او کی درخواست ہے پاکستانی معیشت کے تمام اہم اشاریوں میں بہتری، سٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ جاری پنجاب حکومت نے اینٹی ریپ ایکٹ لانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا، عظمیٰ بخاری سالک حسین کا مریم نواز کو قانونی جواب، 2 نوٹس بھی بھجوا دیے ماسکو پر رواں سال کے بڑے حملوں میں سے ایک ناکام، سیکڑوں ڈرون تباہ بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام اڈیالہ جیل سے کھلا خط بشریٰ بی بی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر؛ مکمل طبی ریکارڈ طلب کے پی میں 3 ایم پی او حراست اور گورنر راج کیس؛وفاقی آئینی عدالت میں فریق بننے کے لیے متفرق درخواستیں دائر کر دیں پشاور ہائیکورٹ کو ایمرجنسی اور ایم پی او کے علاوہ آرٹیکل 199 کے دیگر مقدمات سننے کی اجازت مل گئی

لاہور ہائیکورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پرچم لہرایا

Web Desk

14 August 2026

لاہور ہائیکورٹ میں 79ویں جشنِ آزادی کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے عدالت عالیہ کی تاریخی عمارت پر قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر اور سلامی پیش کی۔ تقریب میں ہائیکورٹ کے دیگر معزز جج صاحبان، بشمول جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس چودھری محمد اقبال، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس سید فرہاد علی شاہ، رجسٹرار راجہ قمر الزمان، عدالتی افسران اور ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پرچم کشائی کے بعد اپنے خصوصی خطاب میں چیف جسٹس عالیہ نیلم نے وطن سے محبت کو ایمان کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کے وژن کے مطابق ملک کو مضبوط اور باوقار بنانا ہم سب کا فرض ہے۔ پنجاب کی عدلیہ کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ زیر التواء مقدمات ایک بڑا چیلنج تھے، تاہم لاہور ہائیکورٹ نے سال 2025ء کے دوران تاریخی طور پر 1 لاکھ 73 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے کیے، جبکہ پنجاب کی ضلعی عدلیہ نے گزشتہ دو سالوں کے دوران 80 لاکھ سے زائد مقدمات نمٹائے۔ انہوں نے ججوں اور سٹاف کی شبانہ روز محنت اور ماڈل کورٹس کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ آئین کے مطابق اپنی تمام تر ذمہ داریاں پوری کی جاتی رہیں گی۔ تقریب کا اختتام ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔