پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
Web Desk
14 August 2026
اکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر وفاقی آئینی عدالت، سپریم کورٹ آف پاکستان، تمام صوبائی ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں پرچم کشائی کی پروقار تقاریب منعقد کی گئیں جن میں چیف جسٹسز نے پرچم لہرائے اور اہم خطابات کیے۔ وفاقی آئینی عدالت میں چیف جسٹس امین الدین نے پرچم کشائی کے بعد کہا کہ پاکستان بے پناہ قربانیوں کا ثمر ہے اور قانون کی حکمرانی کے لیے عوامی اعتماد کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی پرچم لہرانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی آئینی اقدار کی پاسداری اور بنیادی حقوق کے تحفظ کا تقاضا کرتی ہے، اور معاشرے کے کمزور طبقات کے لیے انصاف کو قابلِ رسائی، بروقت اور بامعنی بنانا ریاستی اداروں کا بنیادی فرض ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس عالیہ نیلم نے عدالت عالیہ پر پرچم لہرایا اور پنجاب عدلیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بتایا کہ 2025ء میں ہائیکورٹ نے 1 لاکھ 73 ہزار سے زائد جبکہ ضلعی عدلیہ نے گزشتہ دو سال میں 80 لاکھ سے زائد مقدمات کے فیصلے کیے۔ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ظفر احمد راجپوت نے آزادی کی جدوجہد میں روپلو کولھی اور سوریہ بادشاہ جیسی تاریخی شخصیات کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آزاد و منصفانہ عدلیہ ہی معاشرتی استحکام فراہم کرتی ہے۔ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کامران ملاخیل نے پرچم کشائی کے بعد کہا کہ لوگ عدالتوں میں ناانصافی ختم کرانے آتے ہیں، اس لیے زندگی کے ہر شعبے اور رشتوں میں انصاف کو قائم کرنا ہماری انفرادی و اجتماعي ذمہ داری ہے۔ آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں چیف جسٹس راجہ سعید اکرم نے پرچم کشائی کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں جو بھی آزادی، عدلیہ اور اسمبلی موجود ہے وہ سب پاکستان کا مرحونِ منت ہے۔
متعلقہ عنوانات
محسن نقوی اور ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے تعاون پر اتفاق
14 August 2026
وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی
14 August 2026
ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام
14 August 2026
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
14 August 2026
لاہور ہائیکورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پرچم لہرایا
14 August 2026
سپریم کورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی پرچم لہرایا
14 August 2026
بھارت نے مقبوضہ وادی میں تمام اختیارات ایک لیفٹیننٹ گورنر کو دیئے ہوئے ہیں: چیف جسٹس آزاد کشمیر
14 August 2026
آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول، امریکی اعلانات حقیقت نہیں: ایرانی کمانڈر
14 August 2026