LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
محسن نقوی اور ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے تعاون پر اتفاق وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن لاہور ہائیکورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پرچم لہرایا سپریم کورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی پرچم لہرایا بھارت نے مقبوضہ وادی میں تمام اختیارات ایک لیفٹیننٹ گورنر کو دیئے ہوئے ہیں: چیف جسٹس آزاد کشمیر آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول، امریکی اعلانات حقیقت نہیں: ایرانی کمانڈر حکومتی ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زیادہ پیٹرولیم لیوی وصول گوگل کا یومِ آزادی پر پاکستان کو خوبصورت ڈوڈل کے ذریعے خراجِ تحسین پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت صدر آزاد کشمیر کا کشمیریوں کی جدوجہد اور پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت 14 اگست محض جشن کا دن نہیں بلکہ اپنے قومی عہد کی تجدید کا دن ہے، سہیل آفریدی صدر نے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی امریکی صدر ٹرمپ کا درآمدی ڈرونز پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام

Web Desk

14 August 2026

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم اور قيادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے مشترکہ مفادات اور تقدیریں پہلے سے کہیں زیادہ ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔ اپنے خصوصی بیان میں ایرانی صدر نے پاکستان کے یومِ آزادی کو ایک قیمتی موقع قرار دیا اور کہا کہ یہ دن نہ صرف پاکستانی قوم کی تاریخی کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع ہے بلکہ دونوں برادر ممالک کے دیرینہ اور تزویراتی (اسٹریٹجک) تعلقات کو مزید گہرا اور وسعت دینے کے لیے ایک نیا سنگِ میل بھی ہے۔

ایرانی صدر نے اس عزم کو دہرایا کہ تہران اسلام آباد کے ساتھ اپنے تمام شعبوں میں جامع اور بنیادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پالیسی پر سختی سے قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی اعتماد، احترام اور دونوں ممالک میں موجود وسیع صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ مسعود پزشکیان کے مطابق خطے کی موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر دونوں ممالک کے درمیان بہتر ہم آہنگی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی، پائیدار سربلندی اور پاک ایران برادرانہ تعلقات کی مزید استحکام کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔