LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
محسن نقوی اور ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے تعاون پر اتفاق وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن لاہور ہائیکورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پرچم لہرایا سپریم کورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی پرچم لہرایا بھارت نے مقبوضہ وادی میں تمام اختیارات ایک لیفٹیننٹ گورنر کو دیئے ہوئے ہیں: چیف جسٹس آزاد کشمیر آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول، امریکی اعلانات حقیقت نہیں: ایرانی کمانڈر حکومتی ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زیادہ پیٹرولیم لیوی وصول گوگل کا یومِ آزادی پر پاکستان کو خوبصورت ڈوڈل کے ذریعے خراجِ تحسین پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت صدر آزاد کشمیر کا کشمیریوں کی جدوجہد اور پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت 14 اگست محض جشن کا دن نہیں بلکہ اپنے قومی عہد کی تجدید کا دن ہے، سہیل آفریدی صدر نے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی امریکی صدر ٹرمپ کا درآمدی ڈرونز پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

ہانیہ عامر کے معاوضے کے سوال پر فیصل قریشی کا دوٹوک جواب

Web Desk

12 August 2026

شوبز انڈسٹری کے نامور اور سینئر اداکار فیصل قریشی نے ڈراما انڈسٹری کی ٹاپ اداکارہ ہانیہ عامر کے معاوضے اور ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے اداکارہ کی کامل حمایت کی ہے۔ ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں جب فیصل قریشی سے ہانیہ عامر کی مقبولیت اور انڈسٹری میں ان کے گہرے اثر و رسوخ کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اداکارہ کے حق میں موقف اپنایا۔

فیصل قریشی نے ہانیہ عامر کی کامیابی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ “بھائی، وہ اس وقت ملک کی سب سے بڑی اسٹار ہے!” انہوں نے وضاحت کی کہ ہانیہ کی مقبولیت اور طلب کا اندازہ اس بات سے آسانی سے لگایا جا سکتا ہے کہ برانڈز اور بڑی بڑی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے ان کا نام اور چہرہ جوڑنے کی خواہش مند رہتی ہیں۔

اداکار نے ہانیہ عامر کی جانب سے پروجیکٹس کا زیادہ معاوضہ طلب کرنے کے عمل کا بھرپور دفاع کیا۔ فیصل قریشی نے کہا کہ اگر کوئی فنکار اپنی مارکیٹ ویلیو اور بڑھتی ہوئی طلب کے مطابق زیادہ فیس وصول کرنا چاہے تو اس میں کوئی برائی یا حرج نہیں ہے، یہ کسی بھی کامیاب فنکار کا بنیادی حق ہوتا ہے۔