اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
Web Desk
10 August 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعلیٰ عدلیہ میں نئے ججز کی تعیناتی سے متعلق سمری کی منظوری التوا میں رہنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان کو ان کے سیکرٹریز کے ذریعے کل کے لیے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے وزارتِ قانون سے بھی کل تک جواب طلب کر لیا ہے۔
یہ فیصلہ درخواست گزار لقمان ظفر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سامنے آیا، جس کی پیروی وکیل زاہد آصف چودھری نے کی۔ سماعت کے دوران جسٹس ارباب محمد طاہر نے وفاقی حکومت کی عدم توجہی پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ سے استفسار کیا کہ سمری اس وقت کس اسٹیج پر رکی ہوئی ہے اور حکومت اپنی آئینی ذمہ داری کیوں نہیں نبھا رہی؟
جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ جوڈیشل کمیشن کی منظوری کے باوجود اسلام آباد ہائیکورٹ، سندھ ہائیکورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کے ججز کی کنفرمیشن کا معاملہ لٹکا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی وقت (15 دن) گزرنے کے بعد اب 18 دن ہو چکے ہیں اور اس طرح سمری پر بلاوجہ التوا اختیار نہیں کیا جا سکتا۔ وکیل صفائی نے مؤقف اپنایا کہ صدر سمری کو روک کر نہیں بیٹھ سکتے، جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ صدر اب اسے مسترد بھی نہیں کر سکتے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو کل تک پوزیشن واضح کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
11 October 2026
فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم
11 October 2026
وزیراعظم کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
11 October 2026
اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کی مبینہ خودکشی کا معاملہ، ملزم گرفتار
11 October 2026
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش، آئی جی کو مراسلہ ارسال کردیا
11 October 2026
پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو غیر قانونی اقدام کے جرم میں سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے: فیصل کریم کنڈی
11 October 2026
فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم
11 October 2026
یوکرینی علاقے پر روسی حملے: 3 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک، 18 زخمی
11 October 2026