افریقی ملک بینن میں فوجی بغاوت کی کوشش ناکام، حکومت نے دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا
Web Desk
7 December 2025
صدارتی دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بینن کے صدر پیٹریس ٹیلون محفوظ ہیں اور ملک کی اصل فوج دوبارہ کنٹرول حاصل کر رہی ہے۔
بیان میں باغیوں کے حوالے سے کہا گیا کہ یہ لوگوں کا ایک چھوٹا سا گروپ ہے جو صرف ٹیلیویژن کنٹرول کرسکتا ہے، بغاوت کی کوشش ہورہی ہے لیکن صورتحال قابو میں ہے۔اس سے قبل ایک فوجی گروہ نے سرکاری ٹی وی پر آکر اعلان کیا کہ ملک کا اقتدار فوج نے سنبھال لیا ہے، سرحدوں کو بند کردیا گیا ہے اور سیاسی جماعتوں کوبھی معطل کردیا گیا ہے۔فوجی گروہ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ فوج بینن کے لوگوں کو ایک نئے دور کی امید دلانے کا عہدکرتی ہے، آئین اورسیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں معطل ہیں اور تمام ادارے تحلیل کردیے گئے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بینن کے صدر پیٹریس ٹیلون 2016 سے ملک کا اقتدار سنبھالے ہوئے ہیں بینن میں صدر کی مدت ختم ہونے پر اگلے سال اپریل میں صدارتی انتخابات ہونے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط
27 August 2026
وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم
27 August 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
27 August 2026
یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا
27 August 2026
پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان
27 August 2026
ایران کا ایک بار پھر حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار
27 August 2026
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات
27 August 2026
ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا
27 August 2026