اداکارہ عائزہ خان کا نیا انداز سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا
Web Desk
20 July 2026
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائزہ خان ان دنوں اسکاٹ لینڈ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں، جہاں میوزیم کی سیر کے دوران لی گئی ان کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں وہ جدید اور مغربی لباس میں نظر آئیں، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی آراء تقسیم ہو گئیں۔ جہاں متعدد مداحوں نے اداکارہ کے اس نئے انداز کو پسند کیا، وہیں بعض صارفین نے ان کے لباس کے انتخاب پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے تنقید بھی کی۔ دوسری جانب عائزہ خان کے حامی صارفین نے موقف اپنایا کہ لباس کا انتخاب ہر فرد کا ذاتی اختیار ہے۔ واضح رہے کہ عائزہ خان اس وقت ٹی وی اسکرین سے کچھ عرصے کے لیے بریک پر ہیں اور ذرائع کے مطابق وہ جلد ہی اداکار فواد خان کے ساتھ اپنی پہلی ڈیبیو فلم کے ذریعے بڑے پردے پر قدم رکھنے جا رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پمز اسپتال سانحہ؛ نومولود بچوں کی اموات پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
26 August 2026
اشنا شاہ اور حمزہ امین کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش، تصاویر شیئر کر دیں
26 August 2026
بات پہلی بیوی بننے کی نہیں بات واحد بیوی ہونے کی ہے: مشال خان
26 August 2026
معروف اداکارہ خالدہ ریاست کو دنیا چھوڑے 30 برس بیت گئے
26 August 2026
آئمہ بیگ دروازے سے ٹکرا کر زخمی ہو گئیں، چہرہ متاثر
25 August 2026
شاہنواز زیدی نے 10 سال بعد پہلی اہلیہ کی یاد اور دوسری شادی کی ان کہی کہانی سنا دی
25 August 2026
اداکارہ حمیرا بانو نے شادی کی خبر مداحوں سے شیئر کردی
25 August 2026
نیمل خاور کا اپنے وزن پر بات کرنے والوں کو جواب
25 August 2026