بیلا حدید کے نئے مبینہ بوائے فرینڈ کی شناخت سامنے آگئی
Web Desk
18 July 2026
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپر ماڈل بیلا حدید کے نئے مبینہ بوائے فرینڈ کی شناخت سامنے آگئی ہے۔ ‘ڈیلی میل’ کی شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق 29 سالہ بیلا حدید کو حالیہ دنوں میں اٹلی کے شہر میلان کے ایک نجی ریسٹورنٹ سے ایک ساتھ نکلتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جس کے بعد کولوراڈو سے تعلق رکھنے والے پروجیکٹ مینیجر نیتھن لیسی کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلا حدید اور نیتھن لیسی ابھی صرف ایک دوسرے کو جاننے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ تعلق فی الحال کسی سنجیدہ نوعیت کا نہیں ہے۔ بیلا حدید کو اس سے قبل متعدد بار نیتھن لیسی کے آبائی علاقے کولوراڈو میں بھی دیکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بیلا حدید کا کاؤ بوائے اڈان بنیولوس کے ساتھ گزشتہ رشتہ رواں سال جنوری میں ختم ہو گیا تھا، جس کے جذباتی اثرات کے باعث انہوں نے کچھ عرصہ نئے تعلقات سے دور رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026
میں جنات کا بادشاہ ہوں، ایک جن 12 برس سے میرے ساتھ ہے: محسن گیلانی
2 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026