صدر، وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، شہداء کو خراج عقیدت پیش
Web Desk
27 October 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کشمیری مرد، خواتین اور بچوں کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازع کے منصفانہ حل کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کے حوالے سے ہماری غیر متزلزل حمایت کا اعادہ ہے، کیونکہ کشمیری آج بھی بدترین پابندیوں اور بنیادی حقوق سے محرومی کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔
ادھر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر کا دن جموں و کشمیر کی تاریخ کے ایک انتہائی المناک باب کی یاد دلاتا ہے، اور 79 برس گزرنے کے باوجود کشمیری عوام اپنے پیدائشی حقِ خودارادیت سے محروم ہیں۔ وزیراعظم نے کشمیری عوام کی جرأت اور ثابت قدمی کو ان کے عزم و ہمت کا روشن ثبوت قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے عین مطابق ہونا چاہیے، کیونکہ اس منصفانہ اور پرامن حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام ناممکن ہے
متعلقہ عنوانات
امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران
28 October 2026
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا
28 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان
28 October 2026
سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
28 October 2026
ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز
28 October 2026
ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی
28 October 2026
برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد
28 October 2026
فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا
28 October 2026