روس کے شہر وورونژ پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک، 39 زخمی
Web Desk
27 October 2026
یوکرین کے روسی شہر وورونژ (Voronezh) اور اس کے گردونواح پر ہونے والے بڑے پیمانے پر ڈرون حملوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 39 زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ متعدد صنعتی تنصیبات، رہائشی عمارتوں اور دیگر مقامات پر شدید آگ بھڑک اٹھی۔
روسی حکام کے مطابق یوکرینی مسلح افواج نے 26 اکتوبر کی رات اور صبح کے دوران وورونژ ریجن کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔ روسی فضائی دفاعی نظام نے مجموعی طور پر 113 یوکرینی ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جن میں سے 70 سے زائد صرف وورونژ شہر کی فضائی حدود میں مار گرائے گئے۔ وورونژ ریجن کے گورنر الیگزینڈر گوسیف نے حملوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تصدیق کی ہے، جبکہ علاقائی وزارتِ صحت کے مطابق زخمی ہونے والے 39 افراد میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
حملوں کے دوران گرنے والے ڈرونز کا ملبہ ایک مسافر ٹرین پر بھی آ گرا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ حملوں کی زد میں آکر مختلف صنعتی تنصیبات، ایک کاروباری مرکز، رہائشی اپارٹمنٹ کی عمارت اور ایک اسکول کے اسٹیڈیم سمیت کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔ گورنر الیگزینڈر گوسیف نے علاقائی حکومت کے اجلاس کا آغاز حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی سے کیا اور متاثرہ خاندانوں سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران
28 October 2026
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا
28 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان
28 October 2026
سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
28 October 2026
ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز
28 October 2026
ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی
28 October 2026
برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد
28 October 2026
فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا
28 October 2026