نارووال میں پاک چین ہاکی میچ، احسن اقبال کا کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی پر اظہارِ مسرت
Web Desk
27 October 2026
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپنے آبائی حلقے نارووال میں پاکستان اور چین کی ہاکی ٹیموں کو ایک ساتھ کھیلتا دیکھ کر وہ اپنے جذبات الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ خطے میں ہاکی کی دوبارہ واپسی، کھیلوں کے میدانوں کی رونقیں بحال ہونے اور نوجوانوں کی کھیلوں میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو دیکھ کر انہیں بے پناہ خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ وہی کھیلوں کا ترقیاتی منصوبہ ہے جس کی پاداش میں انہیں ماضی میں جیل کی ہوا بھی کھانا پڑی تھی، اور آج گراؤنڈز کو آباد دیکھ کر ان کا ایک اور دیرینہ خواب حقیقت بن گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نارووال اب پسماندہ ضلع نہیں رہا بلکہ یہ تعلیم کے میدان میں بھی صفِ اول کے اضلاع میں شامل ہو چکا ہے، اور اب کھیلوں کے شعبے میں بھی اس نے اپنی نمایاں شناخت بنا لی ہے۔ انہوں نے اس امر پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ کھیلوں کی ان سرگرمیوں میں بچوں اور بچیوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے، کیونکہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم، ہنر اور کھیلوں کی بہترین سہولیات فراہم کر کے ہی انہیں ملک کا قیمتی سرمایہ بنایا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پیپلزپارٹی نے اتفاق رائے پیدا کیا، جنوبی پنجاب صوبہ بننا چاہئے: یوسف رضا گیلانی
27 October 2026
صدر، وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، شہداء کو خراج عقیدت پیش
27 October 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری بھارتی جبری قبضے کیخلاف آج یوم سیاہ منا رہے
27 October 2026
نیتن یاہو کیلئے بڑا چیلنج، اسرائیل میں 120 نشستوں پر انتخابات آج ہوں گے
27 October 2026
مصر کا دفاعی معاونت کیلئے اہم فیصلہ، سعودیہ کو فوجی امداد کی منظوری دیدی
27 October 2026
بہاولنگر: پیرا فورس آفیسر کی شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی سے مبینہ زیادتی
27 October 2026
27 اکتوبر1947ء ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے: وزیراعظم آزاد کشمیر
27 October 2026
ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے جزائر پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ
27 October 2026