LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں

پیپلزپارٹی نے اتفاق رائے پیدا کیا، جنوبی پنجاب صوبہ بننا چاہئے: یوسف رضا گیلانی

Web Desk

27 October 2026

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو لازماً ایک الگ صوبہ بننا چاہیے، اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ہی اس مقصد کے لیے ملک میں سیاسی اتفاقِ رائے پیدا کیا ہے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ جب بھی نئے صوبوں کی تشکیل کی بات ہوگی تو تمام متعلقہ حلقوں کو پسماندہ علاقوں کے مسائل کا اصل احساس ہوگا، تاہم آئینی ترمیم کے حوالے سے محض مفروضوں پر کوئی بات نہیں کی جا سکتی۔ خیبر پختونخوا (کے پی) میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ گورنر راج کا نفاذ کوئی خوشی کی بات نہیں بلکہ یہ آخری آپشن تھا، کیونکہ اسلام آباد پر چڑھائی کے اعلانات کی وجہ سے ملک میں غیر یقینی اور کشیدہ صورتحال پیدا ہو چکی تھی۔

چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ گورنر راج لگانا پارلیمانی اکثریت کا فیصلہ تھا، جبکہ موجودہ حالات میں عالمی سطح پر پاکستان کے ثالثی کردار کو بھرپور قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔