ہوٹل میں میاں بیوی پر مبینہ تشدد، وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس پر چوکی انچارج گرفتار
Web Desk
27 October 2026
پنجاب کے شہر بہاولپور میں ایک ہوٹل کے اندر میاں بیوی پر مبینہ پولیس تشدد کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، اور لاری اڈہ پولیس چوکی کے انچارج کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا، جہاں سب انسپکٹر محمد اویس نے ہوٹل میں چیکنگ کے دوران مبینہ طور پر ایک میاں بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہ معاملہ شدید عوامی حلقوں اور اعلیٰ حکام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے کے بعد حرکت میں آنے والی پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر محمد اویس کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال اور غنڈہ گردی کے اس واقعے پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
شام میں دمشق اور حمص کو ملانے والی شاہراہ پر ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک
27 October 2026
امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی کشیدگی کم کرنے کیلئے اہم پیش رفت
27 October 2026
یوکرین کو روسی حملوں سے دفاع کیلئے اہم امریکی میزائلوں کی فراہمی میں تاخیر کا سامنا
27 October 2026
فرانس میں احتجاج میں شدت، طلبہ رہنماؤں کا مظاہرے جاری رکھنے کا اعلان
27 October 2026
مائیکرو سافٹ کی اخراجات پورے کرنے کیلئے 60 ہزار ملازموں کو ملازمت چھوڑنے کی پیشکش
27 October 2026
مشکلات کے باوجود کشمیری اپنے عزم، حوصلے، ثابت قدمی پر قائم ہیں: اسحاق ڈار
27 October 2026
پاکستان کا سعودیہ کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ
27 October 2026
سعودی عرب نے حوثی ملیشیا کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنا دیا
27 October 2026