بہاولنگر: پیرا فورس آفیسر کی شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی سے مبینہ زیادتی
Web Desk
27 October 2026
پنجاب کے شہر بہاولنگر میں پیرا فورس کے ایک انویسٹی گیشن آفیسر کی جانب سے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مکروہ واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزم حسام، جو پیرا فورس میں انویسٹی گیشن آفیسر کے طور پر تعینات ہے، نے لڑکی کو فیملی سے ملاقات کا بہانہ بنا کر ماڈل ٹاؤن کے ایک کمرے میں بند کیا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مزاحمت کرنے پر ملزم نے لڑکی کو شدید جسمانی تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ملزم دفتر چھوڑ کر فرار ہو گیا ہے، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اس کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ انچارج پیرا فورس کے مطابق واقعے کی باقاعدہ محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے، اور انکوائری رپورٹ سامنے آنے کے بعد ملزم کے خلاف مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران
28 October 2026
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا
28 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان
28 October 2026
سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
28 October 2026
ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز
28 October 2026
ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی
28 October 2026
برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد
28 October 2026
فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا
28 October 2026