LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا اسرائیل الیکشن، ایگزٹ پولز میں نیتن یاہو کے اتحاد کو معمولی برتری حاصل کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں حملہ، 6 افراد ہلاک برازیل نے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے امریکی الزام کو مسترد کر دیا برطانیہ نے یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کا امکان مسترد کر دیا سعودی ولی عہد کو قازقستان کے صدر کا تحریری مکتوب موصول اردن کا چرچ حملے کے بعد جنوبی شام پر فضائی حملہ، متعدد ہلاکتوں کا دعویٰ اردن کے فضائی حملے، شام نے سرحدی گزرگاہ بند کر دی

27 اکتوبر1947ء ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے: وزیراعظم آزاد کشمیر

Web Desk

27 October 2026

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے 27 اکتوبر یومِ سیاہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 کا دن ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جب کشمیری عوام کی مرضی کے خلاف غاصب بھارتی فوج نے وادی میں قدم رکھا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر بھارت کی جانب سے انسانی تاریخ کے بدترین مظالم ڈھائے گئے ہیں، تاہم تمام تر ریاستی بربریت کے باوجود کشمیری عوام کے دلوں میں آزادی کی شمع آج بھی پوری آب و تاب سے روشن ہے۔ انہوں نے کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں اور عزم و استقامت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کا یہ جذبہ نسل در نسل منتقل ہو رہا ہے، اور انشااللہ وہ دن دور نہیں جب پوری ریاست جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گی۔