ہانیہ عامر خواتین کیلئے کیسا معاشرہ چاہتی ہیں؟
Web Desk
6 December 2025
خواتین اور لڑکیوں کے حقوق سے متعلق اپنے بیان میں اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ ایک ایسے معاشرے کی ضرورت ہے جہاں خواتین اور لڑکیاں خوف کے بغیر کام کر سکیں، تعلیم حاصل کر سکیں اور اپنی آواز بلند کر سکیں۔
یو این ویمن ایشیا اور پیسیفک کی ریجنل ڈائریکٹر کرسٹین عرب نے ہانیہ عامر کو پاکستان میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے محفوظ اور شمولیتی ڈیجیٹل و مالیاتی ماحول کو فروغ دینے کے لیے نیا گڈول امبسڈر مقرر کیا۔اس موقع پر کرسٹین عرب نے ہانیہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں اس مشن میں کردار ادا کرنے کی دعوت دی۔ہانیہ عامر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آن لائن رویوں کو نئے سرے سے ترتیب دینا ہوگا اور نقصان دہ سماجی اقدار کو چیلنج کرنا ہوگا تاکہ خواتین اور لڑکیاں خوف کے بغیر کام کر سکیں، تعلیم حاصل کر سکیں اور اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں۔اداکارہ نے کہا کہ بااختیاری کا حقیقی مطلب صرف اس وقت ہے جب حفاظت یقینی ہو، چاہے وہ آن لائن ہو یا آف لائن۔
متعلقہ عنوانات
ہالی ووڈ اداکارہ ڈیوگ چیس 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
18 June 2026
مولانا طارق جمیل کو رولیکس گھڑی کا تحفہ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
18 June 2026
سنچیتا کہتی تھی سشانت کی طرح جان دوں گی، دوست کا لرزہ خیز انکشاف
18 June 2026
کالا ہرن تنازع، سلمان خان عدالت پہنچ گئے، گووند نامدیو کو قانونی نوٹس
17 June 2026
دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو سلام، طارق عزیز کو مداحوں سے بچھرے چھ برس بیت گئے
17 June 2026
معروف ترک اداکارہ ایجے ارتیم 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
17 June 2026
22 سالہ بھارتی اداکارہ کی پراسرار موت، سشانت سنگھ راجپوت کا نام بھی سامنے آگیا
16 June 2026
خواتین پر تیزاب حملے، خلیل الرحمان قمر نامناسب بیان دینے پر تنقید کی زد میں آگئے
16 June 2026