LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

ویرات کوہلی کی نجی ملاقات خفیہ نہ رہ سکی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Web Desk

12 July 2026

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹر ویرات کوہلی کی لندن کے ایک کیفے میں بغیر اجازت لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کی پرائیویسی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلورو میں ان کے ساتھ کھیلنے والے انگلش بیٹر جارڈن کاکس نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ گزشتہ ماہ لندن کے ایک کیفے میں ان کی ویرات کوہلی سے ملاقات ہوئی تھی جہاں دونوں نے کرکٹ اور دباؤ سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی۔ جارڈن کاکس کے مطابق، کیفے میں ملاقات کے دوران کسی نے انہیں پریشان نہیں کیا، تاہم چند گھنٹے بعد ویرات کوہلی نے انہیں پیغام بھیجا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کی طرف توجہ دلائی۔ جارڈن کاکس نے ویرات کوہلی کی شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نجی زندگی کو عوامی توجہ سے دور رکھ کر عام لوگوں کی طرح پرسکون وقت گزارنا چاہتے ہیں، لیکن ان کی بے پناہ شہرت کے باعث ایسا ممکن نہیں ہو پاتا۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے جزوی ریٹائرمنٹ کے بعد ویرات کوہلی ان دنوں اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور بچوں کے ساتھ زیادہ تر وقت لندن میں ہی گزارتے ہیں۔