LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری

وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد

Web Desk

22 November 2026

وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے اسلام آباد میں گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

اسلام آباد گالف کلب کے کورس میں منعقدہ اس ایونٹ میں سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار احمد، وزارتِ خارجہ کے ترجمان اور پاکستان میں تعینات مختلف ممالک کے سفیروں سمیت کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر شرکا نے کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں سفارتی برادری اور کاروباری حلقوں کے درمیان روابط کے فروغ اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ شرکا نے ایونٹ میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔

تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ گالف ٹورنامنٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد مختلف ممالک کے درمیان عوامی و سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔