ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
Web Desk
23 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس، ایران اور تیل کی قیمتوں کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی پیش گوئی کر دی تھی کہ ڈیموکریٹس کی کامیابی کی صورت میں اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں کمی آئے گی اور ایران کے حملوں میں شدت پیدا ہو گی، جو اب درست ثابت ہو رہی ہے۔
اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ایران میں اب تک 81 ہزار مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایران کی جانب سے ایک سال کے عرصے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے گئے، تاہم امریکی دفاعی نظام نے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ایرانی قیادت ڈیموکریٹس کو کمزور اور غیر مؤثر سمجھتی ہے، اور ڈیموکریٹس اور ایران دونوں نے انتخابات تک تیل کی قیمتیں بلند رکھنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم انتخابات کے بعد تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی، جس سے ان کے بقول یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ سب ایک دھوکہ تھا۔ امریکی صدر نے وسط مدتی انتخابات کے عمل کو بھی انتہائی عجیب قرار دیا۔
دوسری جانب ایک اور بیان میں صدر ٹرمپ نے امریکی ریاست منی سوٹا کی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے صومالی نژاد افراد کے حوالے سے دعوے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ صومالی نژاد افراد نے ریاست پر مکمل قبضہ کر لیا ہے اور ان میں سے تقریباً 95 فیصد کسی نہ کسی قسم کی سرکاری امداد پر گزارا کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026
ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
23 November 2026