پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
Web Desk
23 November 2026
سوات میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام ’سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8‘ کا شاندار آغاز ہو گیا ہے۔ مینگورہ کے تاریخی گراسی گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے نامور کرکٹ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جبکہ رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں قومی کرکٹ ہیرو عبدالرزاق، انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور، علاقے کے مشران، تاجر برادری، نوجوانوں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء نے لیگ کے انعقاد کو علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے احیاء اور مقامی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کرنے کی ایک اہم کاوش قرار دیا، جبکہ مالاکنڈ ڈویژن کے اس سب سے بڑے کھیلوں کے ایونٹ کے سنسنی خیز مقابلے 11 دسمبر تک جاری رہیں گے۔
متعلقہ عنوانات
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری
23 November 2026
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026