ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
Web Desk
22 November 2026
آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی کے سپر 6 مرحلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ کے خلاف 9 وکٹوں سے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔
میچ میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے، جس میں سکاٹش کپتان کیتھرین 53 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں۔ پاکستان کی جانب سے بولنگ میں امِ ہانی نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں قومی ویمنز ٹیم نے 125 رنز کا ہدف باآسانی 17 گیندیں قبل ہی صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی فتح میں اوپنرز نے کلیدی کردار ادا کیا، جہاں کپتان منیبہ علی 59 اور گل فیروزہ 54 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہیں اور ٹیم کو یکطرفہ فتح سے ہمکنار کیا۔
متعلقہ عنوانات
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026
جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے پر ٹیم چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
21 November 2026
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ
21 November 2026
پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
21 November 2026
محمد عباس رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے
21 November 2026