28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
Web Desk
23 November 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ جب سامنے آئے گا تو اسے دیکھ کر ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا، جبکہ نئے صوبوں یا صوبوں کے معاملے پر بھی جب ٹھوس چیزیں سامنے آئیں گی تو اس کا جائزہ لیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کرپشن کے حوالے سے حکومتی وزیر خود بیانات دے رہے ہیں جو کہ بہت بڑی بات ہے، کیونکہ کرپشن کے الزامات اگر اپوزیشن لگائے تو وہ الگ بات ہوتی ہے مگر یہاں خود حکومتی وزیر الزامات عائد کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات اور اندرونی اختلافات کے پیش نظر پنجاب میں حکومت کی عمارت خطرے میں نظر آ رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری
23 November 2026