ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
Web Desk
23 November 2026
اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس (کوپ 31) کسی سیاسی معاہدے کے بغیر ختم ہو گئی ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تین دہائیوں سے جاری سفارتی عمل کے مستقبل پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
مذاکرات کی ناکامی کی بڑی وجوہات میں امریکا کی عدم شرکت اور تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے فوسل فیول کے استعمال میں کمی سے متعلق تجاویز کی مخالفت شامل ہے۔ اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہ سائمن اسٹیل نے کانفرنس کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لیے ماہرین سے مشاورت کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے چھوٹے جزیرہ نما ممالک نے عالمی برادری کی سست روی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگرچہ عالمی کانفرنسیں مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہی ہیں، تاہم قابلِ تجدید توانائی میں سرمایہ کاری تیزی سے بڑھ رہی ہے اور کئی ممالک اب موسمیاتی اہداف کے حصول کے لیے چھوٹے بین الاقوامی اتحاد تشکیل دے رہے ہیں۔ ماحولیاتی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی اتفاق رائے کا موجودہ نظام اصلاحات کا متقاضی ہے، تاہم موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عالمی کوششوں کی اہمیت برقرار ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026
ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
23 November 2026
یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
23 November 2026
معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ
23 November 2026
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے
23 November 2026