رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
Web Desk
22 November 2026
اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے گروپ بی کے اہم مقابلے میں پاکستان شاہینز نے روایتی حریف بھارت اے کی ٹیم کو 48 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کر لی ہے۔
314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی اے ٹیم 265 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما اور تلک ورما 70، 70 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ شہباز احمد نے 56 اور سوریا ونشی نے 11 رنز اسکور کیے۔
قبل ازیں دوحہ کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 49.2 اوورز میں 313 رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے حسن نواز 79 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں بیٹر رہے، جبکہ معاذ صداقت نے 59 اور فرحان یوسف نے 56 رنز اسکور کیے۔ بھارت اے کی جانب سے ہرشت رانا، پرنس یادیو، سوریانش اور وپراج نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ آیوش بادونی کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل آخری مقابلہ 2023ء کے ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے فائنل میں ہوا تھا، جس میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 128 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026
جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے پر ٹیم چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
21 November 2026
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ
21 November 2026
پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
21 November 2026