اسکواش: دامیہ خان اور عبیداللّٰہ نے ٹائٹل جیت لیے
Web Desk
23 November 2026
سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام اور خیرپور شوگر ملز کے تعاون سے کراچی کی وینس جہانگیر خان اسکواش اکیڈمی میں منعقدہ 8 لاکھ روپے انعامی رقم کی حامل نیشنل جونیئر اینڈ گرلز اسکواش چیمپئن شپ شاندار مقابلوں کے بعد اختتام پذیر ہو گئی، جس میں خیبر پختونخوا کے عبید اللّٰہ نے بوائز انڈر 19 اور سندھ کی دامیہ خان نے ویمنز کیٹیگری کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ملک بھر کے کھلاڑیوں کی شرکت سے سجی اس چیمپئن شپ کے فائنلز میں عبید اللّٰہ نے نمبر دو سیڈ سندھ کے عدنان زمان کو 1-3 سے شکست دی، جبکہ ویمنز فائنل میں سندھ کی دامیہ خان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سندھ ہی کی ویشنوی کو 2-3 سے زیر کیا؛ اسی طرح بوائز انڈر 15 کے فائنل میں سندھ کے راحیل وکٹر نے ٹاپ سیڈ خیبر پختونخوا کے فواد خان کو ہرا کر ٹائٹل جیتا اور بوائز انڈر 11 میں سندھ کے ایم بن نسیم نے ہم صوبہ محمد ابان کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی مبین جمانی نے اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر عدنان اسد، سی ای او خیرپور شوگر ملز فراز مبین جمانی، آصف بروہی اور سیکریٹری نوید رحمان کے ہمراہ فاتح اور رنر اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026