جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
Web Desk
23 November 2026
جرمنی کی پارلیمان نے انٹیلی جنس اداروں کے اختیارات میں دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے بعد کی سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دے دی ہے۔
اصلاحات کی منظوری کے تحت خفیہ ادارے صرف معلومات اکٹھی کرنے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ کارروائیاں بھی کر سکیں گے، اور نئے قانون کے تحت جرمنی کے داخلی انٹیلی جنس ادارے کو مخصوص خطرات کی صورت میں خفیہ اقدامات کا اختیار حاصل ہو جائے گا۔
ان اقدامات میں چوری شدہ ڈیٹا حذف کرنا، دھماکہ خیز مواد یا ہتھیاروں کو غیر مؤثر بنانا اور سائبر حملوں کے دوران ڈیٹا کے بہاؤ کو روکنا شامل ہے، جبکہ قانون کے مطابق سخت شرائط اور پیشگی منظوری کی صورت میں انٹیلی جنس اہلکار خفیہ طور پر گھروں میں داخل بھی ہو سکیں گے۔ اس کے علاوہ بعض محدود حالات میں 16 اور 17 سال کے نوجوانوں کو مخبر کے طور پر استعمال کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔
جرمنی کے وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنڈٹ نے اس قانون کو “صدی کی اصلاحات” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے سائبر حملوں، تخریب کاری اور دیگر ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے نئے اختیارات ضروری ہیں۔
جب جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں نے قانون کی منظوری دی تو حکمران جماعتوں نے اس کی حمایت کی، جبکہ انتہائی دائیں اور بائیں بازو کی جماعتوں نے مخالفت کی۔ قانون کے نافذ ہونے سے قبل ایوان بالا کی منظوری بھی درکار ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026
ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
23 November 2026
یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
23 November 2026
معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ
23 November 2026
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے
23 November 2026