8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
Web Desk
23 November 2026
وفاقی حکومت نے ملک کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تیسرا بین الاقوامی ٹینڈر جاری کر دیا ہے، جس کے تحت عالمی سپلائرز سے 30 نومبر تک بولیاں طلب کر لی گئی ہیں۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کی جانب سے جاری کردہ ٹینڈر دستاویزات کے مطابق 30 نومبر کو دوپہر ڈھائی بجے تکنیکی بولیاں کھولی جائیں گی اور عالمی سپلائرز کے لیے کم از کم 50 ہزار میٹرک ٹن گندم کی بولی دینا اور پانچ سالہ برآمدی تجربہ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ بھارت، اسرائیل اور دیگر ممنوعہ ممالک سے گندم درآمد کرنے پر مکمل پابندی ہوگی اور جنگ زدہ علاقوں سے سپلائی کرنے والی کمپنیوں کو متبادل ممالک کی پیشکش دینا ہوگی۔ دستاویزات کے مطابق درآمدی گندم سال 2026 کی نئی فصل کی ہونی چاہیے جس میں نمی زیادہ سے زیادہ 14.5 فیصد، پروٹین کم از کم 10 فیصد اور ویٹ گلوٹن کم از کم 23 فیصد مقرر کیا گیا ہے، جبکہ گندم کی ترسیل دو مراحل میں 25 دسمبر 2026 سے 15 جنوری 2027 کے دوران روانہ کی جائے گی اور تمام 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم 15 فروری 2027 تک کراچی یا گوادر کی بندرگاہوں پر پہنچانا لازمی ہوگا بصورت دیگر تاخیر پر 25 امریکی سینٹ فی ٹن یومیہ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری
23 November 2026
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026