یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
Web Desk
23 November 2026
امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس جے کلیٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں۔
ایک امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں جے کلیٹن کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے چین میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر دنیا کی تین بڑی ایٹمی طاقتوں امریکا، روس اور چین کے رہنماؤں کی ملاقات کے تناظر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیوٹن کو دوست کہنا بالکل مناسب تھا، تاہم یوکرین کے معاملے پر صورتحال اس کے برعکس ہے۔
جے کلیٹن نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے پیوٹن کو دوست قرار دینے کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ 4 ہزار ایٹمی ہتھیار رکھنے والے شخص کو دشمن کے بجائے دوست بنانا بہتر ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کے اس بیان پر یوکرین کے یورپی اتحادیوں نے سخت ردعمل دیا، جبکہ پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پیوٹن نہ ہمارے دوست ہیں اور نہ کبھی ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026
ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
23 November 2026