قومی ہاکی کھلاڑی سفیان خان اور حنان شاہد نے ٹریننگ دوبارہ شروع کر دی
Web Desk
11 July 2026
پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے ایک بڑی اور خوش آئند خبر سامنے آئی ہے جہاں ٹیم کے دو سینئر اور کلیدی کھلاڑی، ڈریگ فلکر سفیان خان اور فارورڈ حنان شاہد، فٹنس مسائل سے مکمل نجات حاصل کرنے کے بعد میدان میں واپس لوٹ آئے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے ری ہیب کا عمل مکمل کرنے کے بعد باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ سفیان خان اور حنان شاہد اہم ترین بین الاقوامی ایونٹ ‘پرو ہاکی لیگ’ سے ٹھیک پہلے انجری کا شکار ہو گئے تھے، جس کے باعث وہ اس اہم ایونٹ کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔
نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں دوبارہ ٹریننگ شروع کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈریگ فلکر سفیان خان نے بتایا کہ وہ اب پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ جوائن کر کے وہ اپنی 100 فیصد فٹنس حاصل کریں گے اور ان کا اصل ہدف ورلڈ کپ سے قبل مکمل میچ فٹنس حاصل کرنا ہے۔ سفیان خان نے واضح کیا کہ فزیو کی ہدایت کے مطابق وہ 25 جولائی تک باقاعدہ میچ کھیلنے کے قابل ہو جائیں گے۔ انہوں نے پرو لیگ سے ٹھیک پہلے انجرڈ ہونے کو اپنے کیریئر کا ایک مشکل ترین وقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی اور پھر ایشین گیمز ان کا بڑا ہدف ہیں۔
دوسری جانب، مایہ ناز فارورڈ حنان شاہد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مسلسل دو بار انجرڈ ہونا اور پھر کم بیک کرنا ذہنی اور جسمانی طور پر کافی مشکل تھا، تاہم اب دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کر کے اور میچ کھیلنے کا احساس انتہائی خوش آئند ہے۔ پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر بات کرتے ہوئے حنان شاہد نے اعتراف کیا کہ ٹیم کی پرفارمنس پر فینز کا ناراض ہونا بالکل بجا ہے۔ انہوں نے مداحوں سے وعدہ کیا کہ آنے والے وقت میں وہ شائقین کو مایوس نہیں کریں گے، بلکہ ورلڈ کپ میں شاندار پرفارمنس دینے کے ساتھ ساتھ ایشین گیمز میں پاکستان ٹیم اپنی کارکردگی سے پوری دنیا کو سرپرائز کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ اپنے عہدے سے مستعفی؛
11 July 2026
پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا
11 July 2026
ومبلڈن: سنر نے جوکووچ کا 25ویں گرینڈ سلیم کا خواب توڑ دیا
11 July 2026
مسلسل ناکامیوں کے بعد بھارتی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان
11 July 2026
شاہد آفریدی خیبر پختونخوا چیمپئنز کرکٹ لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
11 July 2026
فیفا ورلڈکپ: سپین بیلجیئم کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
10 July 2026
مصر کی فٹبال ٹیم کی وطن واپسی، ہزاروں افراد کا شاندار استقبال
10 July 2026
جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیم پہلی بار پاکستان پہنچ گئی
10 July 2026