پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان
Web Desk
10 July 2026
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے، جہاں انڈیکس نے ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔ کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کے مثبت اعتماد کی بدولت اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ (100) انڈیکس میں 1800 سے زائد پوائنٹس کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 83 ہزار 477 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی تھی اور 100 انڈیکس 369 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 81 ہزار 259 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، تاہم آج کی ریکارڈ تیزی نے گزشتہ روز کے تمام نقصانات کو پورا کرتے ہوئے مارکیٹ کو ایک نئی تاریخی بلندی پر لا کھڑا کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیم پہلی بار پاکستان پہنچ گئی
10 July 2026
قومی ہاکی ٹیم کے غیر ملکی کوچز پاکستان پہنچ گئے، ذمہ داریاں سنبھال لیں
10 July 2026
پی ایچ ایف کا انٹرنیشنل ایونٹس کے لیے 18 قومی ویمنز سکواڈ کا اعلان
10 July 2026
شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس
10 July 2026
ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس: دفاعی چیمپئن تیج پوگاکار نے چھٹا مرحلہ جیت لیا
10 July 2026
قومی کرکٹ ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا
10 July 2026
‘موت ہر ایک کو آنی ہے، مگر پشتونوں کی عزت اور وقار کبھی نہیں مرتا’، شاہد آفریدی کا شاپور زدران کو خراج عقیدت
10 July 2026
گھر کے شیر پھر ڈھیر: بھارتی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں بھی ٹی 20 سیریز میں شکست
10 July 2026