گھر کے شیر پھر ڈھیر: بھارتی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں بھی ٹی 20 سیریز میں شکست
Web Desk
10 July 2026
بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے ‘گھر کے شیر، باہر ڈھیر’ کی مثل ایک بار پھر سچ ثابت ہو گئی ہے، جہاں آئرلینڈ کے خلاف عبرتناک ناکامی کے بعد اب انگلینڈ نے بھی بھارتی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کا مزہ چکھا دیا ہے۔ سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد بھارت کو 9 وکٹوں کے بھاری مارجن سے پچھاڑ دیا۔ اس شاندار فتح کے ساتھ ہی انگلش ٹیم نے سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن اور ناقابلِ شکست برتری حاصل کر کے ٹرافی اپنے نام کر لی ہے، جس نے بھارتی کرکٹ بورڈ اور شائقین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف دیا۔ بھارتی باؤلنگ لائن اس معمولی ہدف کا دفاع کرنے میں بری طرح ناکام رہی اور انگلینڈ کے بلے بازوں نے بھارتی بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔ انگلش ٹیم نے مطلوبہ ہدف انتہائی آسانی سے محض 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ انگلینڈ کی اس یکطرفہ جیت میں ہیری بروک 79 اور فل سالٹ 59 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے۔ آئرلینڈ کے خلاف سیریز گوانے کے بعد انگلینڈ کے ہاتھوں مسلسل تیسری ہار نے بھارتی ٹیم کی غیر ملکی کنڈیشنز میں کارکردگی پر کئی سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
قومی کرکٹ ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا
10 July 2026
‘موت ہر ایک کو آنی ہے، مگر پشتونوں کی عزت اور وقار کبھی نہیں مرتا’، شاہد آفریدی کا شاپور زدران کو خراج عقیدت
10 July 2026
فیفا ورلڈ کپ: فرانس مراکش کو 2 صفر سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
9 July 2026
دورہ ویسٹ انڈیز کی تیاریاں؛ راولپنڈی میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع
9 July 2026
کامن ویلتھ گیمز کے لیے 36 رکنی پاکستانی دستے کا اعلان؛ ارشد ندیم سمیت نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے
9 July 2026
بنگلا دیشی ٹیم کے اہم کھلاڑی زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر
9 July 2026
ظہران ممدانی کا ارجنٹینا و مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر ردِعمل
9 July 2026
ارجنٹینا سے میچ میں مصر نے ریفریز کیخلاف فیفا میں باضابطہ شکایت درج کرادی
9 July 2026