لکی مروت: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید, وزیراعظم کی شدید مذمت
Web Desk
1 December 2025
لکی مروت میں تھانہ تجوڑی کی پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار علاؤالدین شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں پولیس کو نشانہ بنانے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے شہید اہلکار کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو زخمی اہلکاروں کو فوری اور بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے مزموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی
متعلقہ عنوانات
احتساب عدالت کا بڑا فیصلہ؛ ملک ریاض اور ان کے بیٹوں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
1 May 2026
پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدے پر دستخط
1 May 2026
پاکستان جنوبی کوریا مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
1 May 2026
پاک ایران فضائی سفر 60 دن بعد بحال، تہران اسلام آباد کی پروازیں شروع
1 May 2026
وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاکستان سمیت دنیا بھر کے محنت کشوں کو سلام
1 May 2026
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
1 May 2026
امریکا کا تیل کمپنیوں کو مزید 92.5 ملین بیرل خام تیل فراہم کرنے کا اعلان
1 May 2026
صدر مملکت اور وزیراعظم کی محنت کشوں کے وقار و تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل
1 May 2026