صدر مملکت اور وزیراعظم کی محنت کشوں کے وقار و تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل
Web Desk
1 May 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ مزدور پر اپنے الگ الگ پیغامات میں کاروباری برادری اور صنعتکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مزدوروں کے وقار اور تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مزدوروں کا تحفظ دراصل قوم کے مستقبل کا تحفظ ہے اور پاکستان جبری مشقت و چائلڈ لیبر کے خاتمے سمیت بین الاقوامی معیارات برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی اور سمندر پار پاکستانی محنت کشوں کو قومی معیشت کا ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت سے حاصل ہونے والا زرمبادلہ ملکی اساس ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے مزدوروں کی پیشہ ورانہ مہارت بڑھانے کے لیے خصوصی اقدامات کا بھی اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
1 September 2026
لاہور جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی
1 September 2026
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
1 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات، اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت
1 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی، اہلخانہ سے ملاقات اور بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرانے کا حکم
1 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل قیدِ تنہائی کیخلاف درخواستیں قابلِ سماعت قرار
1 September 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
1 September 2026
یورپی یونین واشنگٹن کے غیر قانونی اقدامات میں شریک بن چکی ہے: اسماعیل بقائی
1 September 2026