LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
شمالی قبرص کے قریب مسافر فیری الٹ گئی، 8 افراد ہلاک، 17 لاپتا امریکی فوجی افسروں کا ایران آپریشن کو مزید طول دینے پر پیٹ ہیگسیتھ کو انتباہ پابندیاں جاری رہیں تو ایران میں مہنگائی مزید بڑھ سکتی ہے: صدر مسعود پزشکیان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے مرتضیٰ وہاب نے مصطفیٰ کمال کی باتیں غیر سنجیدہ قرار دے دیں مصطفیٰ کمال کی کراچی کے مسائل پر شدید تنقید، 27 ستمبر کو جلسے کا اعلان عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف تمام کیسز واپس لیے جائیں: اسد قیصر اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق اسلام آباد میں فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 8 عمارتیں سیل مکہ معاہدہ: سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا افتتاحی اجلاس پیر کو استنبول میں ہو گا دشمن ایرانی فوج کی صلاحیتوں سے متعلق شدید غلط فہمی کا شکار ہے، شہرام ایرانی بلاول بھٹو کی منگنی اور شادی کی خبریں بے بنیاد قرار ظلم کے نظام کو بدلنا اور حکمرانوں کو ہٹانا ہو گا: حافظ نعیم الرحمان نائب وزیراعظم اسحاق ڈار برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچ گئے وزیراعظم شہباز شریف آج 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ ہوں گے

متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو ایران، لبنان اور عراق کے سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی

Web Desk

30 April 2026

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے علاقائی صورتحال میں پیش رفت کے پیش نظر اہم فیصلہ کرتے ہوئے اپنے شہریوں کے لیے ایران، لبنان اور عراق کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو ان ممالک کے سفر سے روک دیا گیا ہے تاکہ ان کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جو شہری اس وقت ایران، لبنان اور عراق میں موجود ہیں، انہیں فوری طور پر واپس متحدہ عرب امارات پہنچنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ بیرون ملک موجود اپنے شہریوں کی فلاح و بہبود کی نگرانی ریاست کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔