پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدے پر دستخط
Web Desk
1 May 2026
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی موجودگی میں پاکستان اور چین کے مختلف اداروں کے درمیان تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سید قاسم نوید قمر، چیف سیکرٹری سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ تقریب میں سی پیک (CPEC) کے تحت تعمیراتی مشینری کی فراہمی، جانوروں کی صحت (ویکسینیشن) اور میڈیکل ٹیکنالوجی جیسے اہم شعبوں پر توجہ دی گئی۔ تقریب کے آغاز میں پاک چین 75 سالہ لازوال دوستی پر مبنی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ ان معاہدوں کا بنیادی مقصد پاکستان میں فیکٹریوں کے قیام کے لیے چینی سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی کو یقینی بنانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات، اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت
1 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی، اہلخانہ سے ملاقات اور بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرانے کا حکم
1 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل قیدِ تنہائی کیخلاف درخواستیں قابلِ سماعت قرار
1 September 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
1 September 2026
یورپی یونین واشنگٹن کے غیر قانونی اقدامات میں شریک بن چکی ہے: اسماعیل بقائی
1 September 2026
ایران تیل و گیس کی ترسیل میں خلل ڈالنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے: جے ڈی وینس
1 September 2026
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے سعودی آئل ٹینکر کو روک لیا گیا: ایرانی میڈیا
1 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت
1 September 2026