LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
شمالی قبرص کے قریب مسافر فیری الٹ گئی، 8 افراد ہلاک، 17 لاپتا امریکی فوجی افسروں کا ایران آپریشن کو مزید طول دینے پر پیٹ ہیگسیتھ کو انتباہ پابندیاں جاری رہیں تو ایران میں مہنگائی مزید بڑھ سکتی ہے: صدر مسعود پزشکیان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے مرتضیٰ وہاب نے مصطفیٰ کمال کی باتیں غیر سنجیدہ قرار دے دیں مصطفیٰ کمال کی کراچی کے مسائل پر شدید تنقید، 27 ستمبر کو جلسے کا اعلان عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف تمام کیسز واپس لیے جائیں: اسد قیصر اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق اسلام آباد میں فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 8 عمارتیں سیل مکہ معاہدہ: سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا افتتاحی اجلاس پیر کو استنبول میں ہو گا دشمن ایرانی فوج کی صلاحیتوں سے متعلق شدید غلط فہمی کا شکار ہے، شہرام ایرانی بلاول بھٹو کی منگنی اور شادی کی خبریں بے بنیاد قرار ظلم کے نظام کو بدلنا اور حکمرانوں کو ہٹانا ہو گا: حافظ نعیم الرحمان نائب وزیراعظم اسحاق ڈار برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچ گئے وزیراعظم شہباز شریف آج 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ ہوں گے

وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاکستان سمیت دنیا بھر کے محنت کشوں کو سلام

Web Desk

1 May 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عالمی یومِ مزدور پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی مزدور کے بغیر ناممکن ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ان ہاتھوں کی عظمت کا اعتراف ہے جو خاموشی سے ملکی معیشت کو استحکام بخشتے ہیں۔ محسن نقوی نے زور دیا کہ دینِ اسلام میں محنت کو عبادت اور محنت کش کو اللہ کا دوست قرار دیا گیا ہے، جبکہ آئینِ پاکستان بھی ان کے حقوق اور مناسب اجرت کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت مزدوروں کی محرومیوں کے خاتمے اور ان کے لیے بہتر کام کے ماحول کی فراہمی کے لیے کوشاں رہے گی۔