LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 7 افراد شہید عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، نیچرل گیس معمولی مہنگی پوتن نے روسی تیل پر مغربی پرائس کیپ مسترد، برآمدی پابندی 2027 کے آخر تک بڑھا دی روس اور یوکرین کے درمیان 160، 160 جنگی قیدیوں کا تبادلہ امریکا کا ایران حملوں میں بربادی کے بعد عرب ممالک سے اپنے اڈے منتقل کرنے کا فیصلہ این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری نیویارک,یومِ عاشور کی مجلسِ عزا:ظہران ممدانی کی شرکت,امام حسینؓ کو خراجِ عقیدت ایران نے پڑوسی ممالک میں موجود اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا جاپان کا ایران، لبنان اور فلسطین کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان روس کا یوکرین کے 660 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف امریکا ایران معاہدے کے تحت ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل ہوگی: سربراہ آئی اے ای اے واٹس ایپ نے صارفین کیلئے جدید حفاظتی فیچر متعارف کرا دیا برطانوی بادشاہ چارلس بکنگھم پیلس میں کیوں نہیں رہیں گے؟

واقعۂ کربلا ہمیں حق کا ساتھ دینے کا درس دیتا ہے: مشعل خان

Web Desk

26 June 2026

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان مشعل خان نے واقعۂ کربلا اور یومِ عاشور کی مناسبت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک انتہائی جذباتی اور فکر انگیز ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے نواسۂ رسولؐ کی لازوال قربانیوں کو تفصیلی خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنی ویڈیو میں مشعل خان کا کہنا تھا کہ “بہت سے لوگ پوچھتے ہیں کہ ہم کربلا پر کیوں روتے ہیں، لیکن میرا سوال یہ ہے کہ کیا آپ واقعی جانتے ہیں کہ امام حسینؓ کون تھے؟ کیا آپ نے کبھی حقیقی معنوں میں ان کی شخصیت کو سمجھنے کی کوشش کی؟ وہ امام جنہوں نے اپنا گھر، اپنے ساتھی، اپنے بھائی، بیٹے، حتیٰ کہ اپنے 6 ماہ کے شیر خوار بچے تک اللّٰہ کی راہ میں قربان کر دیے، مگر اپنے ضمیر اور حق کے راستے پر سمجھوتہ نہیں کیا”۔

مشعل خان نے شہدائے کربلا کے مصائب کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر مولا عباسؓ، حضرت قاسمؓ، حضرت علی اصغرؓ اور بی بی زینبؓ کے مبارک نام آپ کے لیے محض نام ہیں، تو آپ نے ابھی کربلا کی روح کو نہیں جانا۔ انہوں نے غازی عباس علمدارؓ کے دونوں بازو قلم ہونے، نانا پاکؐ کے ہم شکل جوان بیٹے حضرت علی اکبرؓ کا جسدِ خاکی اٹھانے والے مظلوم باپ اور پیاسے 6 ماہ کے معصوم حضرت علی اصغرؓ کو لگنے والے تیر کے لرزہ خیز مصائب بیان کیے۔ اپنی تحریر کے اختتام پر اداکارہ نے واضح کیا کہ واقعۂ کربلا ہمیں ہر حال میں حق کا ساتھ دینے کا درس دیتا ہے؛ جب تک حق و باطل کی کشمکش باقی ہے، جب تک مظلوم اور ظالم کے درمیان فرق موجود ہے اور جب تک انسانیت زندہ ہے، کربلا صرف تاریخ کا ایک باب نہیں رہے گی بلکہ ہر اُس دل میں زندہ رہے گی جو امام حسینؓ سے محبت رکھتا ہے۔