LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار پیپلز پارٹی کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کررہی ہے، عظمیٰ بخاری کا الزام بلاول بھٹو کی کشمیریوں سے بذریعہ ووٹ فیصلہ کرنے کی اپیل بانی پی ٹی آئی رہائی فورس معاملہ: سہیل آفریدی کا آئینی عدالت میں جواب جمع یوکرین بالآخر اپنے مغربی علاقے کھو دے گا: صدر پوتن کا دعویٰ لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا ایران جنگ میں اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک، 624 زخمی ہوئے: پینٹاگون بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری، خودمختاری کا دفاع ترجیح ہے: ایران گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ ایران امریکا جنگ میں وقفے سے خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا رانا ثنا اللہ نے ایل اے 10 کوٹلی میں انتخاب روکنے کا مطالبہ کر دیا دشمن اب دباؤ کے ذریعے ایرانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، مشیر سپریم لیڈر ایران نے لبنانی جنگجوؤں کا دفاع اپنی سٹریٹجک پالیسی کا حصہ بنا لیا ہے، ایرانی سپریم لیڈر

ملک میں پھیلائی جانے والی افواہیں ایک منظم سازش کا حصہ ہیں،عطاتارڑ

Web Desk

30 November 2025

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پھیلائی جانے والی افواہیں ایک منظم سازش کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر سے گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سینئر صحافیوں کو سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ہے، جبکہ افغانستان سے دراندازی روکنے کے لیے فوج کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی کمزوریاں دراندازی کے واقعات میں اضافے کی بڑی وجہ ہیں۔ صوبے میں دہشتگردی کے چار ہزار سے زائد مقدمات میں فردِ جرم عائد نہیں ہو سکی، جبکہ پچھلے 12 سال میں مؤثر پراسیکیوشن نظام بھی قائم نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پراسیکیوشن مکمل طور پر ناکام ہے اور یہ نظام صوبائی حکومت کے ماتحت ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے الزام عائد کیا کہ غیر قانونی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سے خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے اور ان گاڑیوں کی رقم دہشتگردی میں استعمال ہورہی ہے۔ صوبے میں منشیات اسمگلنگ اور غیر قانونی مائننگ کو روکنے میں بھی خیبرپختونخوا حکومت بری طرح ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی خیبرپختونخوا میں پہاڑ کاٹے جارہے ہیں اور صوبائی حکومت مختلف مافیاز کی پشت پناہی کررہی ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں 9 مئی کو کورکمانڈر ہاؤس کے باہر موجود تھیں اور یہ بات کیمروں میں واضح نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اور افغان چینلز پر پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، جبکہ پی ٹی آئی رہنما انہی پلیٹ فارمز پر پاکستان کو بدنام کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ لوگ بھارتی مظالم یا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی زیادتیوں پر کوئی بات کرتے ہیں؟
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 9 مئی حملے کا مقصد فوج کو کمزور کرنا تھا اور اس سازش کے تمام تانے بانے واضح ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے خلاف افواہیں پھیلانے والے مخصوص اہداف رکھتے ہیں اور اینٹی پاکستان اکاؤنٹس بھارت اور افغانستان سے چلائے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا واحد صوبہ ہے جہاں ہزاروں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں چل رہی ہیں اور منشیات اسمگلنگ بھی صوبائی حکومت کی نگرانی میں ہورہی ہے