LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں اہم سماعت وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں نئی آٹو پالیسی اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بڑی مراعات کی منظوری حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ میر رضا کیس: وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجھار جوڈیشل کمیشن میں پیش سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے اسپورٹس انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا بڑا فیصلہ پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب مسئلہ، بھارت حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا: دفتر خارجہ حوثی باغیوں کا سعودیہ کے 3 شہروں پر حملہ، یمنی وزیر دفاع کو یرغمال بنا لیا اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی اور توہینِ عدالت کیس کی سماعت، پارٹی سے موقف طلب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار امریکی اڈے پر ایرانی حملے میں 9 جنگی طیارے نشانہ بن گئے بھاری ٹیکس و مارجن وصولی: پانچ روز میں پٹرول 21.88 روپے فی لیٹر مہنگا مڈ ٹرم انتخابات میں کامیابی پر تمام امریکی شہریوں کو 5,000 ڈالر دینے کا اعلان ایران جنگ جنوری 2029ء تک جاری رہنے کا خدشہ ہے: امریکی میڈیا روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات: ڈائریکٹر سی آئی اے کا فعال کردار ادا کرنے کا امکان

چین میں ریچھ بننے کی نوکری، سالانہ 41 لاکھ روپے تنخواہ کا اعلان

Web Desk

23 June 2026

اگر آپ سے کہا جائے کہ آپ کو سالانہ 41 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ دی جائے گی، لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کو ایک ریچھ کا کاسٹیوم پہن کر چڑیا گھر میں رہنا ہوگا، تو کیا آپ یہ نوکری کرنا پسند کریں گے؟ بظاہر یہ مذاق لگتا ہے، لیکن چین کے ایک چڑیا گھر نے واقعی ایسا انوکھا اور دلچسپ ملازمت کا اشتہار جاری کیا ہے جس نے اس وقت سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔

چین کے صوبہ ہینان (Henan) کے شہر ‘لوہے’ (Luohe) میں واقع لوہے وائلڈ لائف زو (Luohe Wildlife Zoo) کی جانب سے دیے گئے اس اشتہار کی دلچسپ شرائط اور تفصیلات درج ذیل ہیں:

اس انوکھی ملازمت کے عوض چڑیا گھر انتظامیہ ملازم کو سالانہ ایک لاکھ یوآن (جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 41 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں) ادا کرے گی۔ منتخب امیدواروں کو روزانہ صرف 6 گھنٹے کام کرنا ہوگا، جبکہ مہینے میں 4 دن کی باقاعدہ چھٹی بھی دی جائے گی۔ امیدوار کی عمر کم از کم 18 سال ہونا لازمی ہے اور اس کا جسمانی طور پر مکمل فٹ ہونا ضروری ہے تاکہ وہ ریچھ کی طرح حرکت کر سکے۔

 چڑیا گھر آنے والے سیاحوں اور بچوں سے میل جول کے دوران ان ‘انسانی ریچھوں’ کو انسانوں کی طرح بات کرنے کی بالکل اجازت نہیں ہوگی، البتہ وہ ریچھ کی طرح مختلف عجیب و غریب آوازیں ضرور نکال سکیں گے۔ یہ جعلی ریچھ چڑیا گھر آنے والے سیاحوں سے ان کی دی ہوئی کھانے پینے کی چیزیں اور اسنیکس لے کر کھا سکیں گے۔ اشتہار میں بڑے مزاحیہ انداز میں لکھا گیا ہے کہ “اگر آپ کام کے دوران تھک جائیں تو آرام سے زمین پر لیٹ کر دن میں خیالی پلاؤ پکائیں، اور اگر آپ خود میں توانائی محسوس کر رہے ہیں تو اچھلیں کودیں، رقص کریں، درختوں پر چڑھیں یا تالاب سے مچھلیاں پکڑیں، آپ کو ہر وہ حرکت کرنے کی مکمل اجازت ہوگی جو ایک تفریحی ریچھ کرتا ہے”۔

اشتہار میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ گرمی سے بچنے کے لیے اس ریچھ کے کاسٹیوم کے اندر کوئی چھوٹا پنکھا یا ہوا کی نکاسی (Ventilation) کا نظام موجود ہوگا یا نہیں، بس اتنا بتایا گیا ہے کہ یہ ایک انتہائی نرم اور آرام دہ کاسٹیوم ہوگا۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے یہ تو نہیں بتایا کہ وہ ایسے کتنے ‘جعلی ریچھ’ بھرتی کرنا چاہتے ہیں، لیکن اشتہار کے وائرل ہوتے ہی اب تک 100 سے زائد بیروزگار اور شوقین افراد نے اس انوکھی نوکری کے لیے چڑیا گھر سے رابطہ کر لیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں، کچھ کا کہنا ہے کہ “خواب دیکھنے اور لیٹنے کے پیسے ملنا دنیا کی بہترین نوکری ہے” جبکہ کچھ گرمی کے موسم میں کاسٹیوم پہننے کو ایک کٹھن چیلنج قرار دے رہے ہیں۔