LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے حماد اظہر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ریلوے نے آؤٹ سورس ٹرینوں میں بھی رعایتیں دینا لازمی قرار دے دیا پرائیویٹ حج اسکیم میں 80 فیصد بکنگ مکمل: عازمین نے 57.5 ارب روپے جمع کروا دیے، وزارتِ مذہبی امور کی ہدایت قومی اسمبلی میں یومِ سیاہ کشمیر پر بھارت کے خلاف مذمتی قرار داد منظور ملتان: زیرتعمیر عمارت کی چھت گرنے سے مزدور ملبے تلے دب گئے، ایک جاں بحق سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، معلوماتی راہداری عوام کو قریب لائےگی: عطا تارڑ وکلاء نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پاکستان نے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت کر دی قصور: 2 نابالغ بچیوں کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان سردیوں میں صارفین کو روزانہ صرف 8 گھنٹے گیس ملنے کا امکان پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا: مریم نواز ایف ڈبلیو او کی کارکردگی انتہائی ناقص، ایوان مطمئن نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بلاول بھٹو زرداری کا کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کا مطالبہ

اداکارہ زینب رضا کے لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

Web Desk

20 June 2026

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل زینب رضا کو ان کے نئے ڈرامے ‘رحمت’ میں پہنے گئے ایک لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ڈرامے میں جہاں ایک طرف زینب رضا کی جاندار اداکاری کو ناظرین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، وہی دوسری طرف ان کے ملبوسات نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب ڈرامے کے ایک منظر میں اداکارہ جامنی رنگ کی ساڑھی کے ساتھ ایک بولڈ بلاؤز پہنے نظر آئیں؛ اگرچہ پروڈکشن ٹیم نے ایڈیٹنگ کے ذریعے اس منظر کو محدود انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی، تاہم یہ لباس سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑنے کا سبب بن گیا۔

واقعے کے بعد متعدد صارفین نے پاکستانی ڈراموں میں ملبوسات کے انتخاب پر گہرے سوالات اٹھائے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ قومی سطح پر نشر ہونے والے فیملی ڈراموں میں مقامی ثقافتی اقدار کا خیال رکھتے ہوئے لباس کے معاملے میں زیادہ احتیاط برتی جانی چاہیے، جبکہ کئی صارفین نے اس فیصلے پر ڈرامے کے ہدایت کار اور پروڈکشن ٹیم کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ دوسری جانب، اداکارہ کے کچھ مداح ان کی حمایت میں بھی سامنے آئے ہیں جن کا مؤقف ہے کہ فنکاروں کے ملبوسات کو غیر ضروری تنازع بنانے کے بجائے ان کی اداکاری کی صلاحیت پر توجہ دی جانی چاہیے۔ اس واقعے نے ایک بار پھر پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں تخلیقی آزادی اور روایتی اقدار کے مابین توازن کی بحث کو تیز کر دیا ہے