سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، معلوماتی راہداری عوام کو قریب لائےگی: عطا تارڑ
Web Desk
27 October 2026
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں ‘چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور’ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دور میں رابطہ اور معلومات کی فراہمی اصل طاقت ہے، اور جو قوم اپنی کہانی خود نہیں سناتی، اس کا بیانیہ دوسرے بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے دہائیوں پر محیط خیر سگالی کو عملی معاشی ترقی میں بدلا ہے؛ اگر سی پیک کے پہلے مرحلے نے دونوں ممالک کی زمینوں کو جوڑا تھا تو اب سی پیک 2.0 کا ہدف عوام کے ذہنوں کو ملانا اور باہمی اعتماد کو فروغ دینا ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے زور دیا کہ پاک چین دوستی نسل در نسل منتقل ہونے والا اثاثہ ہے جسے میڈیا، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور معلومات کے تبادلے سے مزید مستحکم کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری
23 November 2026
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026