LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
قومی اسمبلی میں یومِ سیاہ کشمیر پر بھارت کے خلاف مذمتی قرار داد منظور ملتان: زیرتعمیر عمارت کی چھت گرنے سے مزدور ملبے تلے دب گئے، ایک جاں بحق سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، معلوماتی راہداری عوام کو قریب لائےگی: عطا تارڑ وکلاء نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پاکستان نے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت کر دی قصور: 2 نابالغ بچیوں کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان سردیوں میں صارفین کو روزانہ صرف 8 گھنٹے گیس ملنے کا امکان پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا: مریم نواز ایف ڈبلیو او کی کارکردگی انتہائی ناقص، ایوان مطمئن نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بلاول بھٹو زرداری کا کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کا مطالبہ اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم اور نسل کشی کا ارتکاب کیا: اقوام متحدہ کا انکوائری کمیشن یمنی افواج کے 24 گھنٹے میں حوثی ملیشیا پر 1276 حملے، 382 کمانڈر و اہلکار نشانہ بنے وزیراعظم سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی آج ملاقات طے

وکلاء نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

Web Desk

27 October 2026

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ میں بلوچستان کے 51 وکلاء پر مشتمل وفد نے ملاقات کی، جو فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے مسلسل قانونی تعلیم کے تربیتی پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔ بلوچستان بار کونسل کی جانب سے کوئٹہ، تربت، خضدار، چمن اور سبی سمیت مختلف اضلاع سے نامزد کردہ اس وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے وکلاء کی پیشہ ورانہ استعداد کار اور اخلاقی معیارات کی پاسداری پر زور دیا اور انہیں عدلیہ کے سفیر قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ‘انصاف تک رسائی ترقیاتی فنڈ’ کے تحت ملک بھر کے عدالتی کمپلیکسز اور بار رومز میں سولرائزیشن، ای لائبریریز اور خواتین کے لیے سہولیات کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ چیف جسٹس نے وکلاء کو جدید ٹیکنالوجی، آن لائن اکیڈمی کورسز سے استفادہ کرنے اور نظامِ انصاف پر عوام کا اعتماد بحال رکھنے کی ہدایت کی-