پرائیویٹ حج اسکیم میں 80 فیصد بکنگ مکمل: عازمین نے 57.5 ارب روپے جمع کروا دیے، وزارتِ مذہبی امور کی ہدایت
Web Desk
27 October 2026
وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سرکاری سکیم کی تکمیل کے بعد پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ میں شدید تیزی آ گئی ہے، جہاں اب تک 80 فیصد بکنگ مکمل ہو چکی ہے اور صرف 15 ہزار نشستیں باقی رہ گئی ہیں۔ پرائیویٹ عازمینِ حج نے واجبات کی مد میں 57.5 ارب روپے جمع کروائے ہیں، جن میں ون لنک PSID اور بینک کارڈ سے 30 ارب جبکہ مینول بینک چالان سے 27.5 ارب روپے وصول ہوئے ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ امسال 55 ہزار روپے قربانی کے اخراجات حج پیکج میں پہلے سے شامل ہیں۔ انہوں نے عازمین کو ہدایت کی کہ باقی نشستوں کی بکنگ جلد از جلد پاک حج ایپ یا حج پورٹل کے ذریعے مکمل کریں اور تمام تر ادائیگیاں صرف پورٹل کے ذریعے ہی کریں؛ کسی فرد یا کمپنی کو براہ راست ادائیگی کرنے پر وزارت ذمہ دار نہیں ہو گی۔
متعلقہ عنوانات
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے حماد اظہر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
27 October 2026
ریلوے نے آؤٹ سورس ٹرینوں میں بھی رعایتیں دینا لازمی قرار دے دیا
27 October 2026
قومی اسمبلی میں یومِ سیاہ کشمیر پر بھارت کے خلاف مذمتی قرار داد منظور
27 October 2026
ملتان: زیرتعمیر عمارت کی چھت گرنے سے مزدور ملبے تلے دب گئے، ایک جاں بحق
27 October 2026
سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، معلوماتی راہداری عوام کو قریب لائےگی: عطا تارڑ
27 October 2026
وکلاء نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
27 October 2026
پاکستان نے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت کر دی
27 October 2026
قصور: 2 نابالغ بچیوں کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی
27 October 2026