ریلوے نے آؤٹ سورس ٹرینوں میں بھی رعایتیں دینا لازمی قرار دے دیا
Web Desk
27 October 2026
پاکستان ریلویز نے دیگر عام ٹرینوں کی طرح آؤٹ سورس کی گئی ٹرینوں میں بھی مسافروں کو مقررہ قواعد کے مطابق رعایتیں فراہم کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق آؤٹ سورس ٹرینوں میں معمر افراد، معذور افراد، صحافیوں، اور ریلوے ملازمین کو رعایتی ٹکٹ، پاسز اور پی ٹی اوز (PTOs) کی سہولت یکساں طور پر حاصل رہے گی۔ اس کے علاوہ ٹرین کی روانگی سے 48 گھنٹے قبل تک رعایتی کوٹے کی سہولت بھی برقرار رکھی جائے گی۔ ریلوے حکام نے واضح کیا کہ اگر آؤٹ سورس ٹرین انتظامیہ کی جانب سے جائز رعایت دینے سے انکار کیا جائے تو مسافر فوری طور پر متعلقہ ریلوے حکام یا پاکستان سٹیزن پورٹل پر اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے حماد اظہر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
27 October 2026
پرائیویٹ حج اسکیم میں 80 فیصد بکنگ مکمل: عازمین نے 57.5 ارب روپے جمع کروا دیے، وزارتِ مذہبی امور کی ہدایت
27 October 2026
قومی اسمبلی میں یومِ سیاہ کشمیر پر بھارت کے خلاف مذمتی قرار داد منظور
27 October 2026
ملتان: زیرتعمیر عمارت کی چھت گرنے سے مزدور ملبے تلے دب گئے، ایک جاں بحق
27 October 2026
سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، معلوماتی راہداری عوام کو قریب لائےگی: عطا تارڑ
27 October 2026
وکلاء نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
27 October 2026
پاکستان نے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت کر دی
27 October 2026
قصور: 2 نابالغ بچیوں کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی
27 October 2026