LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران نے جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں، لبنان جنگ بندی بھی معاہدے کا حصہ ہے: اسماعیل بقائی سفیر پاکستان کی چیچن رہنما سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق مانیٹری پالیسی کا اعلان: اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کسی کو فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کہنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،مولانا فضل الرحمان صدر پوتن کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 80ویں سالگرہ پر فون کر کے مبارکباد ایران پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا: ایرانی سفیر اسحاق ڈار سے جاپانی وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا مفاہمت کا خیر مقدم کراچی: اسٹیٹ بینک نے وزیر اعظم اپنا گھر پروگرام کے دائرہ کار میں توسیع کر دی پنجاب کا 5131 ارب روپے کا بجٹ کل پیش ہوگا، ترقیاتی بجٹ نصف کر دیا گیا امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر مردان: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹس شہید، راہگیر زخمی صدر زرداری کا امریکا اور ایران میں مفاہمتی یادداشت کے اعلان کا خیر مقدم پنجاب کا بجٹ 16 جون کو پیش کرنے کی منظوری فیلڈ مارشل نے اس بار ملک کیلئے نہیں بلکہ دنیا کیلئے کردکھایا: محسن نقوی

ایران امریکا معاہدہ: پاکستان سٹاک مارکیٹ 4640 پوائنٹس کا زبردست اضافہ

Web Desk

15 June 2026

ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے تاریخی امن معاہدے کے مثبت اثرات عالمی منڈیوں کے ساتھ ساتھ مقامی سرمایہ کاری پر بھی نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں، جس کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار پوائنٹس کی نفساتی حد پار کر گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی انویسٹرز کی جانب سے زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا، جہاں مارکیٹ نے یکدم 4500 سے زائد پوائنٹس کی چھلانگ لگائی اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 917 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ فلور پر یہ مثبت اور جارحانہ رجحان پورے کاروباری دن کے دوران مستحکم رہا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ کے اختتام پر انڈیکس مجموعی طور پر 4639 پوائنٹس کے بھاری اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 77 ہزار 39 پوائنٹس کی نئی تاریخی بلند ترین سطح پر بند ہوا، جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس ایک لاکھ 72 ہزار 399 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب، تہران واشنگٹن امن معاہدے اور خطے میں جنگ بندی کے اس بڑے بریک تھرو کی بدولت نہ صرف پاکستان بلکہ تمام ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی کی شاندار لہر دوڑ گئی ہے۔ عالمی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق، جنوبی کوریا کے کوسپی (KOSPI) انڈیکس میں 5.27 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ جاپان کا معتبر نکی (Nikkei) انڈیکس بھی 5 فیصد سے زائد کی تیزی کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 2 فیصد، چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 1 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی معمولی برتری ریکارڈ کی گئی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اس تزویراتی معاہدے نے عالمی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نئی زندگی بخشی ہے۔